Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کا یوم آزادی خطاب ‘خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف

کے سی آر کا یوم آزادی خطاب ‘خود اپنی ناکامیوں کا اعتراف

چیف منسٹر 14 ماہ کے اقتدار پر 14منٹ تک خطاب بھی نہیں کرسکے ۔ تمام وعدے فراموش ‘ اہم مسائل نظرانداز : محمد علی شبیر
حیدرآباد۔ 17اگست ( سیاست نیوز) قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے یوم آزادی خطاب میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے 14ماہ کے دور اقتدار پر 14منٹ بھی تقریر نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر نے  خود اپنی ناکامی کا ثبوت پیش کیا ہے ۔ کسانوں کے مسائل پر غور کرنے کیلئے اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس طلب کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ آج سی ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ قلعہ گولکنڈہ سے جشن آزادی کے خطابمیں چیف منسٹر تلنگانہ نے اہم مسائل کو یکسرنظرانداز کردیا اور 14منٹ میں اپنی تقریر ختم کردی ۔ یہ اس بات کا ثبوت ہیکہ حکومت نے تلنگانہ کی ترقی اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کیا ہے ۔ چیف منسٹر نے اپنے خطاب میں ٹی آر ایس کے منشور کے ذریعہ عوام سے جو وعدے کئے تھے اس پر عمل آوری کی کوئی وضاحت نہیں کی ۔ تلنگانہ میں 1000کسانوں نے خودکشی کی ہے ‘12 فیصد مسلم تحفظات ‘ ڈبل بیڈروم فلیٹ ‘ کے جی تا پی جی مفت تعلیم کے علاوہ دوسرے وعدوں کو نظرانداز کردیا ہے ۔ غذائی اجناس کی پیداوار کے گھٹ جانے اور خشک سالی کی صورتحال پر روشنی نہ ڈالنے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ 459 منڈل کے منجملہ 332 منڈل خشک سالی کا شکار ہے ‘ جہاں پر توقع سے کم بارش ہوئی ہے ۔ تلنگانہ حکومت ان متاثرہ منڈل کو خشک سالی سے متاثرہ منڈل قرار دینے میں بھی ناکام ہوگئی ہے جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھراپدیش نے خشک سالی سے متاثرہ منڈل کی فہرست مرکزی حکومت کو روانہ کی ہے ۔ مرکز نے ان منڈل میں راحت کاری کے اقدامات کرنے کیلئے 237.51کروڑ روپئے جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر نے آج سے گراما جیوتی پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔ اس میںکسان سدسو کا اہتمام کیا جائے تو مناسب رہے گا ۔ اپوزیشن جماعتیں اس کا خیرمقدم کریں گے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے استفسار کیا کہ وہ ’’ اپنا گاؤں اور اپنا منصوبہ ‘‘ پروگرام کے نتائج پر عوام سے وضاحت کریں ۔ محمد علی شبیر نے کچرے کی صفائی کیلئے چیف منسٹر کی جانب سے جائزۃ اجلاس طلب کرنے پر بھی سخت اعتراض کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT