Thursday , December 13 2018

کے سی آر کو تلنگانہ کے پہلے وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد

سدی پیٹ۔ 20 مئی (پریس نوٹ) محمد عبدالقادر صدر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی نے کے سی آر کو تلنگانہ کے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ تلنگانہ تحریک کی ابتداء بھی سدی پیٹ سے ہوئی تھی جہاں آنجہانی مدن موہن نے1969ء میں اس کو زبردست انداز میں چلایا اور اس کا کامیابی سے اختتام کے سی آر نے کیا جہاں ان کی قائدانہ صلاحیتوں ک

سدی پیٹ۔ 20 مئی (پریس نوٹ) محمد عبدالقادر صدر ملت اسلامیہ ویلفیر سوسائٹی نے کے سی آر کو تلنگانہ کے پہلے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ تلنگانہ تحریک کی ابتداء بھی سدی پیٹ سے ہوئی تھی جہاں آنجہانی مدن موہن نے1969ء میں اس کو زبردست انداز میں چلایا اور اس کا کامیابی سے اختتام کے سی آر نے کیا جہاں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا بڑا دخل رہا ہے جس کی وجہ سے تمام سیاسی جماعتوں نے ساتھ دیا۔ جناب عبدالقادر نے امید ظاہر کی کہ علاقہ تلنگانہ کے عوام بطور خاص اقلیتیں ان سے بڑی اُمیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں جس میں قابل ترجیح ان کی زندگیوں پر فرقہ پرستی کا سایہ نہ پڑے اور وہ پرامن زندگی گذار سکیں۔ انہوں نے ٹی ہریش راؤ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT