Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کو ’ تلنگانہ ہٹلر ایوارڈ ‘ سے نوازا جائے

کے سی آر کو ’ تلنگانہ ہٹلر ایوارڈ ‘ سے نوازا جائے

ٹی ویرا بھدرم ۔ دھرنا چوک کی منتقلی کے خلاف دہلی میں احتجاج
نئی دہلی 21 اگسٹ ( این ایس ایس ) مرکزی حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کو اندرا پارک پر موجودہ دھرنا چوک برقرار رکھنے کی ہدایت دے ‘ دھرنا چوک پری رکھشنا کمیٹی نے دہلی میں جنتر منتر کے مقام پر دھرنا منظم کیا ۔ سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی ‘ سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری سی ایچ وینکٹ ریڈی ‘ سی پی ایم جنرل سکریٹری سیتارام یچوری ‘ سی پی ایم ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم اور دوسرے قائدین نے دھرنے میں حصہ لیا ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے عوام کی جمہوری آواز کو کچلا جا رہا ہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی عوام مخالف پالیسیوں کی مذمت بھی کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ویرا بھدرم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ’ تلنگانہ ہٹلر ایوارڈ ‘ سے نوازا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا چوک کو اندرا پارک سے برخواست کرنا کچھ اور نہیں بلکہ عوام کے جمہوری حقوق کو کچلنا ہی ہے ۔ سی ایچ وینکٹ ریڈی نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہارکیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT