Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کو شرم آنی چاہئے جشن پر ڈگ وجئے سنگھ کا رد عمل

کے سی آر کو شرم آنی چاہئے جشن پر ڈگ وجئے سنگھ کا رد عمل

نئی دہلی 2 جون ( پی ٹی آئی ) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ریاست کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر بڑے پیمانے پر تقاریب کے انعقاد پر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا کہ جب غریب عوام مر رہے ہیں ایک اور نیرو بانسری بجا رہا ہے ۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ کے سی آر جشن منا رہے ہیں۔ سینکڑوں کروڑ روپئے کے اشتہارات دئے جا رہے ہیں۔ ایک اور نیرو جشن منا رہا ہے جب ریاست کے غریب عوام مر رہے ہیں۔ کے سی آر کو شرم آنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دو سال میں ہم نے دیکھا کہ صرف کے سی آر خاندان کو فائدہ ہوا ہے ۔ کسان خود کشی کر رہے ہیں اور عوام گرمی سے مر رہے ہیں۔ بیروز گاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ در اصل ریاست تلنگانہ کے قیام میں سب سے اہم رول کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کا ہے ۔ انہوں نے ریاست کے عوام کو مبارکباد دی اور علیحدہ ریاست کے قیام پر سونیا گاندھی کو مبارکباد دی ۔

TOPPOPULARRECENT