Wednesday , December 12 2018

کے سی آر کو وزیراعظم بنانے ’یگنہ‘

حیدرآباد ۔ 17 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کے برہمن نوجوانوں نے آج یہاں ’ یگنہ ‘ کا اہتمام کیا اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو ہندوستان کا اگلا وزیراعظم بنانے کے حق میں پوجا کی ۔ دو ہفتہ قبل ہی کے سی آر نے قومی سطح پر تیسرا محاذ بنانے کا اعلان کیا تھا ۔ تلنگانہ براہمن سیو سنگھم نے اس یگم کا اہتمام کیا ۔ راجسوا یگم دراصل ہندوستان میں راجہ مہاراجوں کی جانب سے خود کو مکمل اختیارات کی حامل بنانے کے لیے اہتمام کیا جاتا تھا ۔ تلنگانہ برہمن یوتھ کا ایقان ہے کہ کے سی آر بھی ملک کی قیادت سنبھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ ایک دن وزیراعظم بھی بن جائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT