Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کو چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

کے سی آر کو چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

جدہ 17 فبروری ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو ان کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ۔ دونوں چیف منسٹروں کے مابین حالیہ وقتوں تک ایک دوسرے سے مختلف بین ریاستی مسائل پر نبرد آزما تھے تاہم دونوں ریاستوں کے مشترکہ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے مداخلت کرتے ہوئے مصالحت کروائی تھی ۔ تلگودیشم سربراہ نے آج کے چندر شیکھر راؤ سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔ اس طرح سالگرہ کے موقع پر دو سیاسی حریفوں کے مابین خوشگوار رسمی تبادلے ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT