Monday , February 26 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کٹس کیلئے مرکز سے فنڈز کی طلبی

کے سی آر کٹس کیلئے مرکز سے فنڈز کی طلبی

حیدرآباد 6 فبروری ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج مرکز سے خواہش کی کہ ریاست میں جاری کے سی آر کٹس اسکیم کیلئے مرکز کے پردھان منتری متریتوا یوجنا کے تحت فنڈز فراہم کئے جائیں۔ ریاستی وزْر صحت سی لکشما ریڈی نے مرکزی سکریٹری صحت پریتی سدن کے ساتھ ملاقات میں یہ اپیل کی ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ریاست میں کے سی آر حکومت کی جانب سے زچہ خواتین میں کے سی آر کٹس کی تقسیم عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اس کٹ میں نومولود کا شیمپو ‘اور صابن وغیرہ بھی ہوتا ہے ۔ یہ کٹس سرکاری دواخانہ میں زچگی کروانے والی خواتین میں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ وزیر موصوف نے مزید موبائیل فوڈ سیفٹی گاڑیاں فراہم کرنے کی بھی مرکزی حکومت سے خواہش کی ۔ ایسی ایک گاڑی کو کل جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT