Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی آج بنگلور میں دیوے گوڑا سے ملاقات

کے سی آر کی آج بنگلور میں دیوے گوڑا سے ملاقات

تیسرے محاذ کی تشکیل اور قومی و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال متوقع
حیدرآباد۔ 12 اپریل (سیاست نیوز) تھرڈ فرنٹ کی تشکیل میں مصروف صدر ٹی آر ایس و چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر 13 اپریل کو بنگلور میں سابق وزیراعظم دیوے گوڑا سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ کے سی آر نے کانگریس اور بی جے پی کے خلاف تھرڈ فرنٹ تشکیل دینے کا اعلان کیا اور اپنے فیصلے کو روبہ عمل لانے کیلئے ملک کی قومی اور علاقائی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا ہے۔ پہلے انہوں نے کولکتہ پہنچ کر چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی سے ڈھائی گھنٹے تک ملاقات کی۔ ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جھارکھنڈ کے سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین نے حیدرآباد پہنچ کر چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی اور تھرڈ فرنٹ کی تشکیل اور دوسرے اُمور پر غوروخوض کیا۔ چند دن قبل چیف منسٹر تلنگانہ نے پرگتی بھون طلب کرکے سی پی ایم کے پولیٹ بیورو رکن بی وی راگھولو اور سی پی پی تلنگانہ اسٹیٹ کے سیکریٹری ٹی ویرا بھدرم سے ملاقات کی۔ 13 اپریل کو صبح 9:45 بجے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر بیگم پیٹ ایرپورٹ سے بنگلورو پہنچ کر سابق وزیراعظم دیوے گوڑا سے ملاقات کرتے ہوئے ملک کی تازہ سیاسی صورتحال کے علاوہ کانگریس اور بی جے پی کے متبادل تھرڈ فرنٹ کی تشکیل میں ان سے تعاون طلب کریں گے اور ہوسکتا ہے۔ اس ملاقات میں کرناٹک اسمبلی انتخابات پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT