Tuesday , April 24 2018
Home / Top Stories / کے سی آر کی ایماء پر سوامی گوڑ ڈرامائی انداز میں شریک دواخانہ

کے سی آر کی ایماء پر سوامی گوڑ ڈرامائی انداز میں شریک دواخانہ

ٹی آر ایس حکومت کی ناکامیوں کی پردہ پوشی کیلئے حملہ کا بہانہ،ثبوت کیلئے ویڈیو فوٹیج جاری کرنیکا مطالبہ: اتم کمار
حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز)صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے صدر نشین تلنگانہ قانون ساز کونسل سوامی گوڑ کے اسمبلی میں زخمی ہونے کا ویڈیو فوٹیج منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ فاشسٹ رویہ اختیار کرنے کا چیف منسٹر کے سی آر پر انہوں نے الزام عائد کیا۔ مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے اور قانونی جنگ لڑتے ہوئے صدر جمہوریہ کو بھی یادداشت پیش کرنے کا انہوں نے اعلان کیا۔ دباؤکا شکار ہوکر اسپیکر اسمبلی کی جانب سے غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ گاندھی بھون میں جمہوریت کے تحفظ کیلئے 48گھنٹوں کی بھوک ہڑتال کرنے والے وینکٹ ریڈی اور سمپت کمار سے اظہار یگانگت کرنے کیلئے اتم کمار ریڈی، محمد علی شبیر، ملو بٹی وکرامار کے علاوہ دوسرے ارکان اسمبلی نے بھی آج ایک دن کی بھوک ہڑتال کی۔ بھوک ہڑتالی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے ایک منظم سازش کے تحت سوامی گوڑ پر حملہ کرنے کے الزام میں کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے کانگریس کے ارکان اسمبلی، ارکان قانون ساز کونسل کو بجٹ سیشن تک اس لئے معطل کیا گیا تاکہ انہیں حکومت کی ناکامیوں کو آشکار کرنے کا موقع نہیں مل سکے ۔

انہوں نے گورنر کے خطاب کے دوران سوامی گوڑ کے زخمی ہونے کا ویڈیو فوٹیج تمام زاویوں سے منظر عام پر لانے کا اسپیکر اسمبلی اور ٹی آر ایس حکومت سے مطالبہ کیا تاکہ حقائق سے عوام واقف ہوسکیں۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ واقعہ کے ایک گھنٹہ بعد چیف منسٹر کی ہدایت پر سوامی گوڑ ڈرامائی انداز میں ہاسپٹل میں شریک ہوکر ناٹک کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا کارروائی کو 5 تا 6 کیمروں میں قید کیا جاتا ہے تمام زادیوں کے ویڈیو فوٹیج کو منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا۔ چیف منسٹر کے سی آر پر اقتدارکے نشہ میں گھمنڈ و تکبر کا شکار ہوتے ہوئے فاشسٹ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ اسمبلی میں 50 تا 60 مارشلس نے کانگریس کے ارکان کو پوڈیم کے قریب پہنچنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ حملے کا ویڈیو فوٹیج قائدین مقننہ کو نہیں دکھایا گیا اور نہ ہی تحقیقات کیلئے کوئی کمیٹی تشکیل دی گئی ، یہاں تک کہ مسئلہ کو اخلاقیات کمیٹی سے رجوع کئے بغیر 2 ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا غیر قانونی فیصلہ کیا گیا جس کے خلاف کانگریس پارٹی قانونی جنگ لڑے گی اور الیکشن کمیشن سے رجوع ہوگی۔ صدر جمہوریہ ہند رامناتھ کووند کو بھی یادداشت پیش کرے گی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اسے موضوع بحث بنائے گی۔ اتم کمار ریڈی نے اسپیکر اسمبلی مدھو سدن چاری کے رویہ اور دباؤ میں کئے جانے والے فیصلہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے25ارکان اسمبلی کے معاملے میں برسوںکوئی فیصلہ نہ کرنے والے اسپیکر نے کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ ایک دن میں کرلیا۔ ان کے منہ سے اخلاقیات کی بات سننا بھی اچھا نہیں لگتا اور اس پر بات کرنے کا مدھوسدن چاری کو کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ ٹی آر ایس نے اپنے انتخابی منشور سے مسلمانوں اور قبائیلوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے، غریبوں میں ڈبل بیڈ روم مکانات تقسیم کرنے ، کے جی تا پی جی مفت تعلیم فراہم کرنے، دلتوں میں تین ایکر اراضی فراہم کرنے کے علاوہ مزید ڈھیر سارے وعدے کئے ا میں ایک وعدہ کو بھی پورا نہیں کیا گیا۔ صدر ایم آر پی ایس ایم کرشنا مادیگا نے گاندھی بھون پہنچ کر کانگریس کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی پالیسیوں کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف ظالمانہ کارروائی کرنے کی حکومت نے سازش تیار کی ہے اور کانگریس ارکان کے خلاف جو کارروائی کی گئی ہے اسی سازش کا ایک حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT