Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی باتیں ناقابل بھروسہ: نائیڈو

کے سی آر کی باتیں ناقابل بھروسہ: نائیڈو

مریال گوڑہ ۔ /20 اپریل (سیاست نیوز) تلگودیشم پارٹی کے سربراہ نارا چندرا بابو نائیڈو نے آج حلقہ مریال گوڑہ کا طوفانی دورہ کرتے ہوئے ایک انتخابی جلسہ کو مخاطب کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے 9 سالہ دور حکومت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود کے کئی ایک کام انجام پائے ۔ جس میں حیدرآباد میں انٹرنیشنل ایرپورٹ ، آؤٹر رنگ روڈ ، ہائی ٹیک سٹی ، سائبر ٹاور شامل ہیں ۔ اسی طرح آبپاشی کے کے مادھوا ریڈی پراجکٹ کا قیام بھی قابل ذکر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں دیپم گیاس پدکم اور ڈاکرا کے تحت کئی خاندان اس سے فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔ جبکہ کانگریس کے دور حکومت میں کسانوں کی خودکشی ، رشوت ، مہنگائی اور بے روزگاری اپنے عروج کو پہنچ چکی ہے ۔ آج ریاست کی عوام ہی نہیں بلکہ ملک کی عوام یہ چاہتی ہے کہ کانگریس حکومت کا خاتمہ ہو ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹی آر ایس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کے سی آر کی بھی بات یا وعدہ پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اقتدار پر آجائیں تو ریاست کو ترقی اور خوشحال بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھیں گے ۔ انہوں نے اس موقع پر تلگودیشم کے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع اور مقامی قائدین موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT