Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کرنے بیروزگار طلبہ کی دھمکی

کے سی آر کی رہائش گاہ کے گھیراؤ کرنے بیروزگار طلبہ کی دھمکی

ایک لاکھ جائیدادوں پر بھرتی کرنے تلنگانہ طلبہ جے اے سی کا مطالبہ ، آج چلو اسمبلی جلوس

ایک لاکھ جائیدادوں پر بھرتی کرنے تلنگانہ طلبہ جے اے سی کا مطالبہ ، آج چلو اسمبلی جلوس
حیدرآباد ۔ 17 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ کے بیروزگار طلبہ کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے آج دھمکی دی کہ ایک لاکھ جائیدادوں پر بھرتی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی میں ریاستی حکومت کی ناکامی کی صورت میں وہ صرف کے چندرشیکھر راؤ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کریں گے۔ تلنگانہ اسٹوڈنٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے نئی ریاست کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ایک لاکھ جائیدداوں سے بھرتی کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے آرٹس کالج سے اسمبلی کے روبرو گن پارک تک ایک ریالی منظم کی لیکن طلبہ کی کثیر تعداد پر مشتمل اس ریالی کو ایم سی سی گیٹ پر روک دیا گیا جس کے نتیجہ میں پولیس اور طلبہ کے درمیان کل بحث ہوگئی۔ احتجاجی طلبہ نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ کے سی آر اگرچہ تلنگانہ طلبہ کی مدد سے اقتدار تک رسائی حاصل کرسکیں ہیں لیکن ان طلبہ کو ملازمتیں فراہم کرنے کے معاملہ پر خاموشی اختیار کررہے ہیں۔ طلبہ نے الزام عائد کیا کہ علحدہ تلنگانہ کیلئے جاری ایجی ٹیشن کے عروج کے دوران کے سی آر اور ان کے ارکان خاندان اکثر طلبہ سے مدد حاصل کرنے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کا وقفہ وقفہ سے دورہ کیا کرتے تھے لیکن آج اس دیکھنا بھی گوارا نہیں کررہے ہیں۔ جے اے سی قائدین نے چہارشنبہ کو چلو اسمبلی ریالی منظم کرنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT