Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر کی شیخ چلی کی طرح بیان بازی‘ پونم پربھاکر کا خطاب

کے سی آر کی شیخ چلی کی طرح بیان بازی‘ پونم پربھاکر کا خطاب

کریم نگر ۔15 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جھوٹے وعدے ‘ ہوائی قلعے تعمیر کرنے والی ریاستی حکومت اور شیخ چلی کی طرح بیانات دینے والے اسکے سربراہ کے سی آر کی نچلی سطح کی سیاست کے بارے میں دیہی و شہری عوام کو واقف کروانے کی ضرورت ہے ۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر راؤ نے یہاں 2016 کیلنڈر رسم اجراء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یوتھ کانگریس کارکنان کو مشورہ دیا کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی کے لئے جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلبہ کی فیس ری ایمبرسمنٹ پرعمل آوری میں ناکام ہے جبکہ ریاستی کابینہ میں بھی خاتون وزیر نہیں ہے ۔ کے سی آر نے کئی عوامی وعدے کئے جبکہ ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ اس تقریب میں ضلع مہیلا کانگریس صدر گوگھیلا جئے سری آدہنی بینک صدر ‘ کرا شیکھر پرکاش ‘ احمد علی ‘سدھیر ریڈی ‘ احسان ساجد ‘ کرانتی کرشنا شنکر ‘ سرینواس ‘ سائی چرن ‘عقیل ‘ ندیم ‘موہن ‘ سرینواس وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT