Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر کی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگرامس کو منفرد مقام

کے سی آر کی فلاحی اسکیمات اور ترقیاتی پروگرامس کو منفرد مقام

میدک۔17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں موجودہ پوری میعاد ختم ہونے تک ریاست تلنگانہ نے ملک کی تمام ریاستوں میں ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی ۔ مسٹر کے سی آر کی فلاحی اسکیمات و ترقیاتی پروگرامس کو تمام ریاستوں میں منفرد مقام حاصل ہوگا ۔ مسٹر ہ

میدک۔17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ جناب کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں موجودہ پوری میعاد ختم ہونے تک ریاست تلنگانہ نے ملک کی تمام ریاستوں میں ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی ۔ مسٹر کے سی آر کی فلاحی اسکیمات و ترقیاتی پروگرامس کو تمام ریاستوں میں منفرد مقام حاصل ہوگا ۔ مسٹر ہریش راؤ میدک ٹاؤن کے سری سائی بالاجی فنکشن ہال میں ٹی آر ایس کے ضلع سطح کے انتخابات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس اجلاس میں ریاستی وزیر ہندو اوقاف و ہاؤزنگ کارپوریشن مسٹر ادنرا کرن ریڈی بحیثیت الیکشن آبزرور شرکت کی ۔ انہوں نے اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی ضلع میدک کے حلقہ اسمبلی نرسا پور سے تعلق رکھنے والے حرکیاتی قائد خاوند ضلع پریشد چیرمین شریمتی راجا منی مسٹر مرلیدھر یادو کے نام کا بحیثیت صدر ضلع منتخب ہونے کا اعلان کیا ۔ سابق صدر ضلع مسٹر آر ست نارائن کی صدارت میں اس تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ نے اپنے سلسلہ وار خطاب میں کہاکہ موجودہ صورت میں ضلع کے دس اسمبلی حلقوں میں آٹھ پر ٹی آر ایس کا قبضہ ہے ۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس کے قبضہ میں موجود حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ حلقہ ظہیرآباد پر بھی قبضہ جمانے کیلئے مرلیدھر یادو کو متحرک کردیا جائے گا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ ضلع میدک کے ہیڈ کوارٹر پر ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر کی عالیشان عمارت عنقریب میں تعمیر کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ماہ ایک پارٹی اجلاس سنگاریڈی میں منعقد کیا جاکر کارکنوں کی ہمت افزائی کی جائے گی ۔ ریاستی وزیر نے کہا کہ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ پر 27اپریل کو پارٹی پلینری اجلاس منعقد ہوگا جس میں ضلع میدک سے ایک لاکھ سے زائد کارکنوں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ قبل ازیں ایک اور اجلاس لال بہادر اسٹیڈیم پر 24اپریل کو بھی منعقد کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع میدک میں مشن کاکتیہ کے تحت 300کروڑ روپئے کے خرچ سے تالابوں اور کنٹوں کی مرمت و ترقی کے کام جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت بارش کے ہر قطرہ کو محفوظ کیا جاکر تالابوں کو لبریز کیا جائے گا جس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا ‘

زرعی اغراض کی ترقی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ واٹر گرڈ اسکیم کے تحت ضلع کے ہر منڈل میں پانی کی موثر سربراہی عمل میں آئے گی ۔ اس اجلاس کو ریاستی قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شریمتی ایم پدما دیویندر ریڈی مبصر برائے پارٹی انتخابات ضلع میدک مسٹر ایم سامیل اور انچارج ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی نے بھی مخاطب کیا جبکہ صدرنشین بلدیہ میدک مسٹر اے ملکارجن گوڑ نے خیرمقدمی تقریر کی ۔ مقامی صدر ٹاؤن و اقلیتی صدر مسرز ایم گنگا دھر ‘ محمد فاضل نے مہمان قائدین کا خیرمقدم کیا اور نومنتخب ضلع صدر مسٹر ایم مرلیدھر یادو کی گلپوشی کی ‘ پارٹی کارکنوں نے آتشبازی کی ۔ قبل ازیں اجلاس سابق صدر ست نارائن نے پارٹی پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مہپال ریڈی ‘ رام لنگا ریڈی ‘ پی باپو موہن ‘ چنتا پربھاکر‘ سی ایچ مدن ریڈی ‘ صدر ضلع پریشد شریمتی راجا منی ‘ ایم ایل سیز راملو چشنی نائک ‘ پدما سدھاکر ریڈی ‘ بھوپال ریڈی ‘ سابق ریاستی وزیر جناب محمد فرید الدین سابق ایم ایل اے ٹی نرسا ریڈی پارٹی کے قائدین مسرز جی الیکشن ریڈی ‘ دیویندر ریڈی ‘ مانک راؤ ‘ نائب صدر نشین بلدیہ میدک مسٹر راگی اشوک کے علاوہ بلدی کونسلرس اے چندرا کلا ‘ جلہ گائتری ‘ بٹی سلوچنا ‘ اسما منیر ‘ آمنہ حمید ‘ ایم وجئے لکشمی ‘ سید صادق ‘ غوث قریشی ‘ میر اصغر علی ‘ مرزا سلیم بیگ پٹیل ‘ لنگا ریڈی بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT