Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی مقبولیت میں بتدریج کمی : راگھولو

کے سی آر کی مقبولیت میں بتدریج کمی : راگھولو

چیف منسٹر عوام کی توقعات پر پورا اُترنے میں ناکام
حیدرآباد۔ 25 اکتوبر (این ایس ایس) سی پی آئی ایم پولیٹ بیورو رکن بی وی راگھولو نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام میں اب چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی مقبولیت بتدریج گھٹ رہی ہے۔ عوام میں ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے وقت جو توقعات وابستہ کئے تھے، وہ پورے نہیں ہورہے ہیں۔ چیف منسٹر کے سی آر قبل ازیں دیئے گئے اپنے تیقنات کو پورا کرنے میں ناکام ہیں۔ یہاں پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی وی راگھولو نے کہا کہ ریاست کے عوام نے کے سی آر سے کئی اُمیدیں وابستہ کی تھیں لیکن چیف منسٹر نے انہیں مایوس کردیا۔ علاقہ کی ترقی میں ان کی کوئی مدد نہیں ہے۔ انہوں نے ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا ہے۔ مفاد پرستانہ سیاست پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہر غریب کو 6 ایکر اراضی دینے کا وعدہ کیا گیا تھا ، لیکن حکومت نے اب تک کوئی پہل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کو نظم و نسق چلانے کا تجربہ ہے، لیکن وہ اپنے تکبر اور غرور کے باعث ناکام ہورہے ہیں۔ اگر وہ عوام کے جذبات کا احترام نہیں کریں گے تو بہت جلد عوام کے دل سے اُتر جائیں گے۔ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے متحدہ جدوجہد ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT