Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی مودی حلف برداری تقریب میں شرکت

کے سی آر کی مودی حلف برداری تقریب میں شرکت

حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راو کل 25 مئی کو نئی دہلی روانہ ہوں گے۔ وہ 26 مئی کو وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میںشرکت کریں گے۔کے سی آر کے ہمراہ نو منتخب ایم پیز اور سینئر قائدین روانہ ہورہے ہیں جن کیلئے کے سی آر اتوار کی رات عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق چندرا شیکھر راو دہلی میں ایک دن قیام کرینگے اور مودی سے ملاقات کرکے تلنگانہ کی ترقی میں ممکنہ تعاون کی درخواست کریں گے۔ 27 مئی کو نئی دہلی سے واپسی کے بعد کے سی آر کابینہ کی تشکیل کی سرگرمیوں میں مصروف ہوجائیں گے۔ وہ 2 جون کو تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینگے۔ تقریب حلف برداری راج بھون میں ہوگی۔ ابتداء میں لال بہادر اسٹیڈیم میں تقریب حلف برداری کے انعقاد پر غور کیا گیا تھا تاہم بعد میں راج بھون میں حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT