Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی پالیسی ’پھوٹ ڈالو‘حکومت کرو‘ : سی پی آئی

کے سی آر کی پالیسی ’پھوٹ ڈالو‘حکومت کرو‘ : سی پی آئی

حیدرآباد۔ 17اکٹوبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی سی پی آئی کمیٹی نے حکومت تلنگانہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ محض سیاسی مفادات کے حصول کیلئے ہی حکومت نے اضلاع کی تقسیم عمل میں لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ  ’’ تقسیم کرو اور حکمرانی کرو‘‘ کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے غیر منصفانہ اقدامات کررہے ہیں ۔ سکریٹری تلنگانہ ریاستی سی پی آئی کمیٹی مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی اور بتایا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے محض اپوزیشن جماعتوں کو نقصان پہنچانے کی سازش کے ایک حصہ کے طور پر ہی  ریاست تلنگانہ کے اضلاع کی تقسیم عمل میں لائی ۔  انہوں نے کہا کہ بیروزگار نوجوانوں کو ملازمت کے بغیر ہی نئے  اضلاع سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ۔

TOPPOPULARRECENT