Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد۔ 14 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج راج بھون پہنچ کر گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور تقریباً ساڑھے تین گھنٹے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گورنر 15 جولائی کو سنگاریڈی ضلع میدک کا دورہ کریں گے جہاں وہ ہریتاہارم پروگرام میں حصہ لیں گے۔ ہائیکورٹ کی تقسیم کے علاوہ سیکریٹریٹ میں بعض محکمہ جات کے ایسے ملازمین جن کا تعلق تلنگانہ سے ہے، لیکن وہ آندھرا پردیش میں خدمات انجام دے رہے ہیں اور دیگر کئی مسائل پر بات چیت ہوئی۔ مسٹر کے سی آر 16 جولائی کو دہلی میں چیف منسٹرس اجلاس میں شرکت کرنے والے ہیں اور اس بارے میں انہوں نے گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT