Thursday , January 17 2019

کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صدر ٹی آر ایس کے چندر شیکھر راو نے آج شام اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد گورنر نرسمہن سے ملاقات کی اور نتائج کی تفصیل سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کل ٹی آر ایس مقننہ پارٹی اجلاس کے انعقاد سے بھی گورنر کو واقف کروایا ۔ ذرائع نے بتایا کہ کل 12 ڈسمبر چونکہ اچھا مہورت ہے اس لئے کل توقع ہے کہ کے سی آر تنہا ہی راج بھون میں چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف بھی لیں گے جبکہ وزرا کی حلف برداری کیلئے لعل بہادر اسٹیڈیم میں تقریب منعقد کی جاسکتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT