Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

کے سی آر کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد ۔ /7 جون ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھرراؤ نے آج شب راج بھون پہنچ کر گورنر تلنگانہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی اور بعض اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق تاسیس تلنگانہ کے سلسلہ میں منظم کردہ جشن تلنگانہ تقریب کے اختتام کے ساتھ ہی قیامگاہ واپسی کے دوران اچانک راج بھون پہنچے اور گورنر سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے تازہ ترین سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ آندھراپردیش چیف منسٹر مسٹر این چندرابابونائیڈو نے آج دن میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی تھی اور اسی تناظر میں چیف منسٹر تلنگانہ نے بھی آج شب ملاقات کر کے حکومت کے تمام پروگراموں سے واقف کروایا ۔ اور بالخصوص گورنر کے دورہ دہلی کے سلسلہ میں چیف منسٹر اور گورنر نے تفصیلی بات چیت کی ۔

TOPPOPULARRECENT