Wednesday , December 19 2018

کے سی آر کی /19 نومبر سے انتخابی مہم

۔2 دن میں 5 اضلاع میں جلسوں سے خطاب
حیدرآباد ۔ /15 نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ /19 نومبر کو پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ۔ کے سی آر کے 2 روزہ پروگرام کی تفصیلات جاری کی گئیں جس میں 9 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرتے ہوئے 6 عام جلسوں سے خطاب کریں گے ۔ کھمم ضلع سے کے سی آر کی مہم کا آغاز ہوگا ۔ /19 نومبر کو 2.30 بجے دن کھمم ضلع کے 2 اسمبلی حلقہ جات پالیرو اور کھمم کا انتخابی جلسہ منعقد ہوگا ۔ 3.30 بجے دن جنگاؤں کے پالاکرتی میں عام جلسے سے خطاب کریں گے ۔ /20 نومبر کو ایک بجے دن سدی پیٹ اور دوباک اسمبلی حلقوں کا جلسہ عام سدی پیٹ میں ہوگا ۔ 2.30 بجے دن کریم نگر کے حضور آباد میں جلسہ عام سے کے سی آر خطاب کریں گے ۔ 3.30 بجے دن سرسلہ میں جلسہ عام ہوگا ۔ 4.30 بجے سہ پہر کاماریڈی ضلع کے یلاریڈی اسمبلی حلقہ میں جلسہ عام ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT