Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے تلنگانہ میں شروع کردہ ترقیاتی و فلاحی اسکیمات قابل ستائش

کے سی آر کے تلنگانہ میں شروع کردہ ترقیاتی و فلاحی اسکیمات قابل ستائش

چیف منسٹر حرکیاتی قائید ، مرکزی وزیر ایس ایس اہلوالیہ کا ادعا
حیدرآباد ۔ 25۔ اکتوبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر ایس ایس اہلوالیہ نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو حرکیاتی قائد قرار دیا اور کہا کہ تلنگانہ میں کے سی آر نے جن ترقیاتی اور فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے ، وہ قابل ستائش ہے۔ مرکزی وزیر نے این آئی آر ڈی راجندر نگر میں مشن بھگیرتا اسکیم کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ مشن بھگیرتا کی تفصیلات پر مشتمل پاور پوائنٹ پریزینشٹیشن پیش کیا گیا۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ہر گھر کو صاف پینے کا پانی سربراہ کرنے والی تلنگانہ ملک کی پہلی ریاست بن جائے گی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ حرکیاتی قائد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ مرکزی وزراء کو ہمیشہ مشن بھگیرتا کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر کو صاف پینے کا پانی سربراہ کرنے چیف منسٹر کا عہد ہر کسی کیلئے توجہ کا باعث بن چکا ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی کا مسئلہ حل ہوگا۔ انہوں نے اسکیم کی کامیابی کے سلسلہ میں مرکز سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ مرکزی وزیر نے سنگاریڈی ضلع کے بعض علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سوچھ بھارت کے تحت عمل کئے جارہے کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت کو یقینی بنانے وزیراعظم نریندر مودی کا خواب ہے۔ ملک میں ہر گھر میں بیت الخلاء کی تعمیر کو حکومت یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک بھر میں صاف ستھرا ماحول پیدا کرنے کی مساعی کر رہی ہے ۔ اسی کے تحت سوچھ بھارت ابھیان شروع کیا گیا جس کے ملک بھر میں مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT