Tuesday , December 11 2018

کے سی آر کے خلاف بدعنوانیوں کی تحقیقات کا امکان :بی جے پی کا اشارہ

حیدرآباد 5 مارچ ( پی ٹی آئی ) بی جے پی نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے غیر بی جے پی و غیر کانگریس محاذ بنانے کا جو اشارہ دیا ہے اس کا مقصد بدعنوانیوں میں امکانی مقدمات سے بچنا ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے ادعا کیا کہ چیف منسٹر خو دکو قومی سیاست کا حصہ بنانے اسی لئے کوشاں ہے کہ اگر کوئی ایجنسی ان کے خلاف حکومت کی بدعنوانیوں کی وجہ سے تحقیقات شروع کرے تو وہ انتقامی سیاست کی دہائی دے سکیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی کچھ سابقہ اور کچھ موجودہ بدعنوانیوں کی تحقیقات کا امکان ہے ۔ اب جبکہ انتخابات کا وقت قریب آ رہا ہے اپنے آپ کو اس طرح کے الزامات سے بچانے کیلئے وہ ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن میں وہ ایسی تحقیقات کو انتقامی سیاست قرار دے سکیں۔ چندر شیکھر راؤ ماضی میں مرکزی وزیر لیبر و روزگار رہ چکے ہیں۔ کرشنا ساگر راؤ نے الزام عائد کیا کہ بڑے پراجیکٹس میں بھاری کرپشن ہوا ہے ۔ ایسے میں وہ امکانی قانونی کارروائی سے خود کو بچانے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT