Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے دورہ چین کا اختتام ہانگ کانگ کو روانگی

کے سی آر کے دورہ چین کا اختتام ہانگ کانگ کو روانگی

حیدرآباد۔14ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چین میں آج شن ژن ہائی ٹیک صنعتی پارک کا معائنہ کیا ۔ علاوہ ازیں چینی کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کے نمائندوں سے بات چیت کی ۔ اس موقع پر دونوں وفود میں بین الاقوامی تجارت پر تبادلہ خیال کیا ۔ کے سی آر نے چینی صنعتی و تجارتی نمائندوں کو تلنگانہ کی نئی صنعتی پالیسی اور اس ریاست میں سرمایہ کاری کے موقعوں سے واقف کروایا ۔ یہ چینی ادارہ 1952میں قائم کیا گیا تھا جس کا مقصد بیرونی ممالک کے ساتھ تجارتی و صنعتی تعاون اور تبادلہ کے امکانات تلاش کرنا ہے ۔ بعدازاں کے سی آر اپنے وفد کے ساتھ ہانگ کانگ کے دورہ پر روانہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT