Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے فارم ہاوز پر ہلہ کرنے کانگریس کی دھمکی

کے سی آر کے فارم ہاوز پر ہلہ کرنے کانگریس کی دھمکی

حیدرآباد ۔ 4 جون (سیاست نیوز) کانگریس نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے فارم ہاؤز پر ہلہ بولنے کی دھمکی دی ہے۔ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر ملوبٹی وکرامارکا نے انتباہ دیا کہ اگر ٹی آر ایس حکومت نے غریب عوام کے گھر گرانے کی ہمت کی تو وہ لاکھوں عوام کے ساتھ میدک ضلع کے ایراویلی گاؤں میں کے چندرشیکھر راؤ کے گھر کا محاصرہ کریں گے۔ ملو بٹی رنگاریڈی ضلع کے شاہ میر پیٹ منڈل کے جواہر نگر دیہات کے وارڈ ممبرس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب عوام کے گھروں کو باقاعدہ بنائے۔ احتجاجیوں سے اظہاریگانگت کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست پر کے سی آر کے ارکان خاندان کا راج چل رہا ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر حکومت غریبوں کی بیدخلی پر بضد رہی تو کانگریس ورکرز کے سی آر کے فارم ہاؤز پر ہلہ بول دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT