Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے فارم ہاوز کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ

کے سی آر کے فارم ہاوز کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ

جواہر نگر میں بھوک ہڑتالی کیمپ سے ملو بٹی وکرامارکا کا خطاب
جواہر نگر ( رنگاریڈی ) ۔ 3 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدر ملوبٹی وکرامارکا نے آج انتباہ دیا کہ اگر ٹی آر ایس حکومت غریب عوام کے مکانات کو ختم کرنے کی کوشش کرے تو وہ لاکھوں عوام کے ساتھ ایراولی ولیج ضلع میدک میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فارم ہاوز کا گھیراؤ کریں گے ۔ بٹی وکرامارکا جمعہ کو رنگاریڈی ڈسٹرکٹ کے شاہ میر پیٹ منڈل کے تحت جواہر نگر ولیج کے وارڈ ممبرس کی جانب سے کی جارہی بھوک ہڑتال کیمپ پر ایک اجتماع سے مخاطب کررہے تھے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے قائد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس مقام کو ’گراما کنٹم ‘ قرار دیتے ہوئے غریب عوام کے مکانات کو باقاعدہ کیا جائے ۔ احتجاجیوں سے یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے بٹی وکرامارکا نے الزام عائد کیا کہ کے سی آر کے ارکان خاندان ریاست میں حکومت کررہے ہیں ۔ یہ کہتے ہوئے کہ کوئی 2.5 لاکھ غریب لوگ جواہر نگر میں رہتے ہیں ۔ بٹی وکرامارکا نے کہا کہ اگرٹی آر ایس حکومت کا سخت گیر رویہ برقرار رہا تو کانگریس کے ورکرس کے سی آر کے فارم ہاوز کا گھیراؤ کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT