Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کے سی آر گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار

کے سی آر گنگا جمنی تہذیب کے علمبردار

بودھن ۔ 17فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے بودھن کے مقامی ٹی آر ایس قائد جناب شیخ محمود حسین کی دختر کی تقریب شادی میں شرکت کرنے بودھن پہنچے ۔قبل ازیں جناب محمود علی نے ایم ایل اے بودھن جناب شکیل عامر کی قیامگاہ پر اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں آندھرا و دیگر ریاستوں کے صنعت کار اور بیوپاری آزادانہ طور پر اپنے کاروبار انجام دے رہے ہیں جبکہ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا میں غریب بیوپاریوں پر شوسینا کے کارکن آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی سیاسی جنگ کی قیادت کرنے والے قائد مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پسماندہ نوتشکیل ریاست کو تیزی کے ساتھ ترقی کی جانب لے جارہے ہیں ۔ کے سی آر نے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب کی روایت کو برقرار رکھنے انہوں نے تلنگانہ کے مسلمانوں کو اقتدار سنبھالتے ہی دو تحفے دیئے ۔ ایک ڈپٹی چیف منسٹر اور ایک ڈپٹی میئر کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر جناب شکیل عامر چیرمین بلدیہ بودھن ایلیا صدر ٹاؤن ٹی آر ایس عابد صوفی ایڈوکیٹ ‘ شرت ریڈی ‘ بدھا راجیشور ‘ وی آر دیسائی ‘عبدالکریم ‘ ممتاز احمد‘ شاکر حسین ‘سہیل احمد ‘ اشفاق علی ‘ احتشام الدین و دیگر قائدین موجود تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کے دوران بودھن کے موقع پر آر ڈی او بودھن مسٹر شیام پرساد لعل ڈی ایس پی ‘ وینکٹیشورلو تحصیلدارسدرشن و دیگر سرکاری عہدیدار ارکان بلدیہ و عوامی قائدین کی کثیرتعدادنے ڈپٹی سی ایم سے ملاقات کی ۔

TOPPOPULARRECENT