Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / ’ کے سی آر ہٹاؤ ۔ تلنگانہ کو بچاؤ جئے پال ریڈی کا نعرہ

’ کے سی آر ہٹاؤ ۔ تلنگانہ کو بچاؤ جئے پال ریڈی کا نعرہ

حیدرآباد 9 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ’’ کے سی آر ہٹاؤ ۔ تلنگانہ کو بچاؤ ‘‘ کا نعرہ دیتے ہوئے سینئر کانگریس لیڈر ایس جئے پال ریڈی نے الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ احسان فراموش شخص ہیں اور وہ آمرانہ انداز میں ریاست پر حکومت کر رہے ہیں۔ گاندھی بھون میں صدر کل ہند کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب میں حصہ لیتے ہوئے جئے پال ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ عوام کے 60 سالہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کا تقیام عمل میں لایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی قربانی کی مثال ہیں۔ انہوں نے 9 ڈسمبر کو ‘ جو سونیا گاندھی کی سالگرہ کا دن ہے ‘ تلنگانہ کیلئے ایک مقدس دن قرار دیا ۔ انہوں نے کانگریس پارٹی میں اے ریونت ریڈی کے داخلہ کو تلنگانہ میں سیاست کا اتحاد قرار دیا ہے اور سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل کرنے کیلئے متحد ہوجائیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی نہ صرف تلنگانہ میں بلکہ سارے ملک میں شاندار کامیابیاں حاصل کرے گی ۔ سابق وزیر داخلہ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے چار کروڑ عوام کی خاطر علیحدہ ریاست کی تشکیل کا فیصلہ کیا تھا لیکن نئی ریاست اب کے سی آر خاندان کے چار افراد کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کے سی آر کو اقتدار سے بیدخل کرتے ہوئے وہ لوگ سونیا گاندھی کو سالگرہ کا تحفہ پیش کرینگے ۔ سابق رکن اسمبلی وی نریندر ریڈی نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی قیادت میں ایک پابند ڈسیپلن سپاہی کی طرح کام کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT