Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر17 کروڑ کے مالک دو مقدمات میں ملوث

کے سی آر17 کروڑ کے مالک دو مقدمات میں ملوث

سنگاریڈی۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے آج حلقہ لوک سبھا میدک سے پرچہ نامزدگی داخل کیا، اعلان کیاکہ ان کے پاس 16 کروڑ 94 لاکھ 82ہزار 464 روپئے مالیتی اثاثوں کے مالک ہیں۔ لیکن وہ یا ان کے خاندان کے پاس کوئی موٹر کار نہیں ہے۔ کے سی آر کے اثاثوں میں 9,90,000 روپئے نقد ہیں۔ مالی سال 2012-13 کے دوران ان کی آمدنی 6,59,684

سنگاریڈی۔/9اپریل، ( پی ٹی آئی) ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ جنہوں نے آج حلقہ لوک سبھا میدک سے پرچہ نامزدگی داخل کیا، اعلان کیاکہ ان کے پاس 16 کروڑ 94 لاکھ 82ہزار 464 روپئے مالیتی اثاثوں کے مالک ہیں۔ لیکن وہ یا ان کے خاندان کے پاس کوئی موٹر کار نہیں ہے۔ کے سی آر کے اثاثوں میں 9,90,000 روپئے نقد ہیں۔ مالی سال 2012-13 کے دوران ان کی آمدنی 6,59,684 روپئے رہی۔ کے سی آر نے پرچہ نامزدگی کے ساتھ داخل کردہ حلف نامہ میں اعلان کیا کہ ان کا پیشہ زراعت اور تجارت ہے۔ ان پر بشمول قرض سات کروڑ روپئے کے واجبات ہیں۔ کے سی آر کے پاس 1,80,000 روپئے مالیتی 60گرام زیورات ہیں۔ ان کی شریک حیات شوبھا کے پاس 19,50.000 روپئے مالیتی650 گرام زیورات ہیں۔
میدک پارلیمانی حلقہ کے کانگریس امیدوار پی شراون کمار ریڈی نے 5.80 کروڑ روپئے منقولہ و غیر منقولہ اثاثوں کا اعلان کیا۔ ان کی شریک حیات ونیلا کے پاس 2.64کروڑ روپئے کے اثاثوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT