Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر توہم پرستی کے خول سے باہرآئیں

کے سی آر توہم پرستی کے خول سے باہرآئیں

حیدرآباد۔/4فبروری، ( سیاست نیوز) بائیں بازو جماعتوں نے چیسٹ ہاسپٹل ایرا گڈہ کو منتقل کرنے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فیصلہ کی مخالفت کی۔ بائیں بازو جماعتوں کے قائدین نے آج چیسٹ ہاسپٹل کا دورہ کیا اور صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی پی آئی سکریٹری تلنگانہ کمیٹی مسٹر سی ایچ وین

حیدرآباد۔/4فبروری، ( سیاست نیوز) بائیں بازو جماعتوں نے چیسٹ ہاسپٹل ایرا گڈہ کو منتقل کرنے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے فیصلہ کی مخالفت کی۔ بائیں بازو جماعتوں کے قائدین نے آج چیسٹ ہاسپٹل کا دورہ کیا اور صورتحال سے واقفیت حاصل کی۔ بعد ازاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی پی آئی سکریٹری تلنگانہ کمیٹی مسٹر سی ایچ وینکٹ ریڈی، سی پی آئی ایم سکریٹری تلنگانہ کمیٹی مسٹر ٹی ویرا بھدرم نے کہا کہ واستو چندر شیکھر راؤ کا انفرادی معاملہ ہے۔ ملک اور ریاست تلنگانہ میں سیکولرازم پر عمل کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہم پرستی کے ذریعہ عالیشان عمارتوں کو منہدم کرنے کی باتیں ناقابل فہم ہیں اور وہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی اس معاملہ میں کبھی تائید نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کو اس طرح کی تجاویز سے گریز کرنا ہوگا ورنہ بائیں بازو جماعتیں بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کریں گی۔ان قائدین نے کہا کہ کیا چیف منسٹر عدالت میں یہ بیان دے سکتے ہیں کہ’’ واستو کے نام پر سکریٹریٹ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔‘‘ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چیسٹ ہاسپٹل ایرا گڈہ کی منتقلی کو غریب عوام کیلئے مسائل کا موجب ق
رار دیا۔

TOPPOPULARRECENT