Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر عالم پور میں ڈبکی لگاکر کرشنا پشکرالو کا افتتاح کریں گے

کے سی آر عالم پور میں ڈبکی لگاکر کرشنا پشکرالو کا افتتاح کریں گے

حیدرآباد 9 اگسٹ (این ایس ایس) چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ 12 اگسٹ کو ضلع محبوب نگر کے عالم پور ٹاؤن کے قریب گونڈی گاؤں میں 12 روزہ کرشنا پشکرالو کا رسمی طور پر ڈبکی لگاتے ہوئے افتتاح کریں گے۔ کے سی آر جمعرات کی شب گونڈی ملا پہونچیں گے اور جمعہ کی صبح پشکر گھاٹ میں ڈبکی لگائیں گے۔ وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ سکریٹریٹ میں اپنے چیمبر میں ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔ انھوں نے دو اضلاع کے پشکر گھاٹوں کے لئے روزانہ 22000 کیوزکس پانی چھوڑنے کی ہدایت کی۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ محبوب نگر کے 52 گھاٹوں پر 2.5 کروڑ افراد ڈبکی لگائیں گے۔ نلگنڈہ کے 29 گھاٹوں پر ایک کروڑ افراد ڈبکی لگائیں گے۔ چیف منسٹر نے بھی کرشنا پشکرالو کیلئے کئے جانے والے انتظامات کا جائمہ لیتے ہوئے دونوں اضلاع کے کلکٹرس کو ضروری ہدایات دیں۔

TOPPOPULARRECENT