Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر علیل فارم ہاؤز میں آرام

کے سی آر علیل فارم ہاؤز میں آرام

حیدرآباد۔18اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلہ چندر شیکھر راؤ ( کے سی آر ) نے شدید بخار اور ناسازی صحت کے سبب اپے تمام پروگراموں کو منگل تک ملتوی کردیا ہے ۔ کے سی آر ‘ ضلع میدک کے ایراویلی گاؤں میں واقع اپنے فارم ہاؤز میں آرام کررہے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے انہیں مزید دو تین دن تک آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم کے سی آڑ کی صحت پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے ۔ اس دوران چیف منسٹر آرام کے باوجود سرکاری مصروفیات بھی جاری رکھے ہوئے ہیں اور وزراء سے ربط میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT