Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

کے سی آر پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

دلت کو چیف منسٹر بنانے کے وعدے سے انحراف : شراون کمار

دلت کو چیف منسٹر بنانے کے وعدے سے انحراف : شراون کمار

حیدرآباد 14 اپریل ( این ایس ایس ) اپنے سابقہ موقف سے انحراف کرتے ہوئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے ترجمان اور چند دن پہلے تک ٹی آر ایس پولیٹ بیورو کے رکن رہنے والی ڈاکٹر ڈی شراون کمار نے ٹی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کو حصول تلنگانہ کے دعووں پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ گاندھی بھون میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ چندر شیکھرراؤ سیاسی اقتدار کیلئے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ چندر شیکھر راؤ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کسی دلت کو تلنگانہ ریاست کا پہلا چیف منسٹر بنایا جائیگا تاہم انہوں نے سیاسی مفادات کیلئے اپنے بلنگ بانگ دعووں سے انحراف کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چندر شیکھر راؤ اب کچھ بھی کہیں تلنگانہ کے عوام ان پر یقین نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ خود چیف منسٹر بننا چاہتے ہیں اور اسی لئے وہ کانگریس کے خلاف تنقیدیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تلنگانہ کاز کی آڑ میں کے چندر شیکھر راؤ کانگریس پر کیچڑ اچھالنے میں مصروف ہیں۔ ٹی آر ایس جھوٹ اور دھوکہ کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کے سی آر سے یہ جاننا چاہا کہ انہوں نے اپنے وعدہ کے باوجود تلنگانہ ریاست قائم ہوجانے کے بعد ٹی آر ایس کو کانگریس میں ضم کیوں نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف اور صرف چیف منسٹر بننا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کی تکمیل کیلئے وہ ریاست تلنگانہ کے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT