Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آسکتا ہے سکریٹریٹ گئے بغیر حکمرانی ، کودنڈارام کا طنز

کے سی آر کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آسکتا ہے سکریٹریٹ گئے بغیر حکمرانی ، کودنڈارام کا طنز

حیدرآباد۔ 17 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ جے اے سی کے صدرنشین پروفیسر کودنڈارام نے ریمارک کیا کہ چندر شیکھر رائو ملک کے پہلے چیف منسٹر ہیں جو سکریٹریٹ گئے بغیر ہی حکومت چلارہے ہیں۔ اس معاملہ میں ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوسکتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرتے ہوئے کے سی آر کو ایوارڈ دیاجاسکتا ہے۔ کودنڈارام سنگاریڈی میں شہیدان تلنگانہ کی عزت نفس کے عنوان سے خطاب کررہے تھے۔ موجودہ سکریٹریٹ کے انہدام اور نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کودنڈارام نے کہا کہ بے شمار چیف منسٹروں نے موجودہ سکریٹریٹ سے کام انجام دیا اور حکومت چلائی۔ لیکن واستو کے نام پر سکریٹریٹ کو منہدم کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سکریٹریٹ نظم و نسق کے لیے کافی ہے۔ کودنڈارام نے کہا کہ حکومت چلانے میں واستو کو پیش نظر رکھنے سے زیادہ عوامی خدمت پر توجہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں کے سی آر کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں سے انحراف کرلیا ہے۔ کودنڈارام نے کہا کہ تلنگانہ جدوجہد میں نوجوانوں نے جو قربانیاں دی تھیں انہیں ضائع ہونے نہیں دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT