Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر کے ہاتھوں تلنگانہ پولیس لوگو کی اجرائی

کے سی آر کے ہاتھوں تلنگانہ پولیس لوگو کی اجرائی

حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے آج پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا۔ اس اجلاس میں ڈائرکٹر جنرل پولیس ریاست تلنگانہ انوراگ شرما و دیگر اعلیٰ عہدیداران پولیس کثیر تعداد میں شریک تھے۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ نے اِس موقع پر تلنگانہ پولیس کے نئے لوگو کی رسم اجراء انجام دی۔ سینئر پولیس عہدیداروں اور اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا کے سینئر عہدیداروں نے 2 مرحلوں میں سینکڑوں نمونوں کی تنقیح کے بعد اِس لوگو کو منتخب کیا جس کا نمونہ ممتاز آرٹسٹ لکشمن آئیلے نے تیار کیا ہے۔ نمونے کے انتخاب کے بعد اِس نمونے کی مزید تزئین کے لئے اڈمنسٹریٹیو اسٹاف کالج آف انڈیا نے لکشمن آئیلے کے ساتھ مزید کام کیا۔ لوگو سے عزت و احترام، فرض شناسی اور صلہ رحمی کی نمائندگی ہوتی ہے۔ اِس لوگو میں نیلا، سیاہ ، سنہری مائل زرد اور سرخ جیسے چار رنگ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT