Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / کے سی آر 2 جون کو حلف لیں گے

کے سی آر 2 جون کو حلف لیں گے

ایک مسلمان اور دوسرا دلت ڈپٹی چیف منسٹر ہوگا

ایک مسلمان اور دوسرا دلت ڈپٹی چیف منسٹر ہوگا

حیدرآباد 23 مئی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ تلنگانہ ریاست کے پہلے چیف منسٹر کی حیثیت سے 2 جون کو حلف لیں گے ۔ تلنگانہ ریاست کا اسی دن قیام عمل میں آنے والا ہے ۔ امکان ہیکہ تقریب حلف برداری دو پہر کے وقت ہوگی ۔ کے سی آر کے فرزند و رکن اسمبلی کے ٹی راما راؤ نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ آئی این این کے بموجب کے سی آر کی تقریب حلف برداری راج بھون میں منعقد ہوگی ۔ پہلے مرحلہ میں کابینہ میں 6 وزرا ہونگے جن میں دو ڈپٹی چیف منسٹرس ہونگے جن میں ایک اقلیتی طبقہ سے اور دوسرا دلت برادری سے ہوگا ۔ جن قائدین کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے ان میں ایٹالہ راجندر ‘ ٹی ہریش راؤ اور سوامی گوڑ سر فہرست ہیں۔

TOPPOPULARRECENT