Wednesday , December 12 2018

کے قیام کا مطالبہAIIMS بنڈیلکھنڈ میں

مہوبا ( اترپردیش ) ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست گذاروں کے لیے اختراعی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ضلع بنڈیلکھنڈ کے مسلمانوں نے سنسکرت زبان میں تحریر کردہ خطوط روانہ کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ یہاں پرا یک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس قائم کیا جائے ۔ سماجی کارکن تاراپتکر نے بتایا کہ ضلع بنڈیلکھنڈ می

مہوبا ( اترپردیش ) ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست گذاروں کے لیے اختراعی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ضلع بنڈیلکھنڈ کے مسلمانوں نے سنسکرت زبان میں تحریر کردہ خطوط روانہ کیا اور یہ مطالبہ کیا کہ یہاں پرا یک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس قائم کیا جائے ۔ سماجی کارکن تاراپتکر نے بتایا کہ ضلع بنڈیلکھنڈ میں ایمس کے قیام کے لیے ایک مہم شروع کی گئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کو 50,000 پوسٹ کارڈس روانہ کئے گئے ہیں جب کہ مسلم نوجوان اور بچوں نے اس مطالبہ پر سنسکرت میں مکتوبات روانہ کئے ہیں اور مزید 10 ہزار پوسٹ کارڈ بہت جلد روانہ کئے جائیں گے ۔ مسٹر پتکر جو کہ بینڈیلی سماج کے کوآرڈینٹر اور اس مہم کے محرک ہیں بتایا کہ مذکورہ مطالبہ پر وزیر اعظم کو 10 ہزار خطوط اردو اور بنڈیلی زبان کے علاوہ سندھی ، پنجابی اور ملیالم میں بھی روانہ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ مارچ میں یہ مہم شروع کی گئی تھی اور اس ضلع سے ہر روز ایک ہزار پوسٹ کارڈس وزیر اعظم کو روانہ کئے جارہے ہیں جہاں کی آبادی 10 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹاپس ، ہاسپٹلس اور اسکولوں میں خصوصی کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں اس مطالبہ کے پس پردہ منطق پر روشنی ڈالتے ہوئے مسٹر پتکر نے بتایا کہ یہ ضلع علاقہ بنڈیلکھنڈ کے قلب میں واقع ہے لیکن یہاں یہ طبی نگہداشت اور دیکھ بھال کی کوئی سہولت دستیاب نہیں ہے اور جن مریضوں کو ابتدائی صحت مرکز میں شریک کردیا جاتا ہے انہیں مزید علاج کے لیے کانپور ، لکھنو ، آگرہ اور پڑوسی ریاست مدھیہ پردیش سے رجوع کیا جاتا ہے اور AIIMS کے قیام سے پورے علاقہ کو طبی سہولیات فراہم ہوگی جو کہ اترپردیش کے 7 اضلاع اور مدھیہ پردیش کے 5 اضلاع پر محیط ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیرونی ممالک بالخصوص امریکہ ، برطانیہ ، آسٹریلیا اور سعودی عرب میں مقیم بنڈیلکھنڈ کے افراد بھی اس مہم کی تائید کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT