Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / کے لکشمی نارائنا صدر اے پی بی جے پی مقرر،ایس ویرا راجو نظرانداز، بی جے پی کی صدارت پر تشہیر جھوٹی ثابت

کے لکشمی نارائنا صدر اے پی بی جے پی مقرر،ایس ویرا راجو نظرانداز، بی جے پی کی صدارت پر تشہیر جھوٹی ثابت

حیدرآباد 13 مئی (سیاست نیوز) سابق وزیر و ریاستی بی جے پی قائد مسٹر کے لکشمی نارائنا بالآخر صدر آندھراپردیش بی جے پی منتخب ہوگئے۔ جبکہ گزشتہ چند ماہ سے ریاستی صدر آندھراپردیش کے عہدے پر انتخاب کے مسئلہ پر پارٹی میں تنازعات پائے جارہے تھے لیکن قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے لکشمی نارائنا کو صدارتی عہدے پر فائز کرنے کے لئے مجبور ہوگئے اور آج لکشمی نارائنا کو صدر ریاستی بی جے پی کی حیثیت سے اعلان کیا۔ جبکہ صدر ریاستی بی جے پی کے دعویدار رکن قانون ساز کونسل ایس ویرا راجو کو کنوینر اے پی بی جے پی الیکشن کمیٹی مقرر کیا گیا۔ اس سلسلہ میں آج قومی جنرل سکریٹری بی جے پی ارون سنگھ نے مکتوبات تقرر جاری کئے۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش میں گزشتہ چار سال سے ہری بابو ریاستی صدر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے گزشتہ ماہ اپریل میں ریاستی صدر بی جے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور ریاست میں برسر اقتدار تلگودیشم حکومت کے خلاف سرگرم رول ادا کرنے والے بی جے پی قائد و رکن کونسل ایس ویرا راجو کو صدر منتخب کرنے کرنے کی تشہیر کی گئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT