Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا تلنگانہ میں قیامMicromax

کے مینوفیکچرنگ پلانٹ کا تلنگانہ میں قیامMicromax

حیدرآباد میں ماہانہ ایک ملین موبائیل فون ڈیوائس کپا سٹی کی فسیلٹی کا کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ /14 اپریل (پریس نوٹ) حکومت ہند کی ’میک ان انڈیا‘ مہم کے سلسلہ میں پیشقدمی کرتے ہوئے ہینڈسیٹ تیار کرنے والی ہندوستان کی سرکردہ کمپنی ، مائیکرو میاکس کی جانب سے آج تلنگانہ میں اس کی نئی مینوفکچرنگ فسیلٹی کا افتتاح کیا گیا ۔ اس پلانٹ کا افتتاح وزیر پنچایت راج ، آئی ٹی اور بلدی نظم و نسق حکومت تلنگانہ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کیا ۔ اس موقع پر دیگر معززین مسٹر راجیش اگروال اور بھاگوتی پراڈکٹس لمیٹیڈ (مائیکرو و میاکس) کے دیگر ملازمین موجود تھے ۔ تلنگانہ مینوفیکچرنگ فسیلٹی کو چھ ماہ میں آپریشنل بنایا گیا ہے  اور اس کی کپاسٹی ماہانہ ایک ملین موبائیل فون ڈیوائس تیار کرنے کی ہوگی ۔ فی الوقت اس پلانٹ میں 600 افراد برسرکار ہیں ۔ اور نومبر 2016 ء تک اس کے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوکر یہ تعداد 1000 تک ہوجائے گی اس سے ریاست میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ مسٹر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت تلنگانہ وزیراعظم کے ’میک ان انڈیا‘ ویژن میں بھرپور ایقان رکھتی ہے اور ہمیشہ کارپوریٹس کی جانب سے ریاست میں ان کے فیکٹریز اور آر اینڈ ڈی سنٹرس قائم کئے جانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے  ۔ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ مائیکرو میاکس نے اس کی مینوفیکچرنگ فسیلٹی کے قیام کے لئے تلنگانہ کا انتخاب کیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ اس شراکت داری سے ریاست کے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع حاصل ہوں گے اور تلنگانہ میں عالمی معیار کا ایک الیکٹرانکس مینوفکچرنگ یکوسسٹم فروغ پائے گا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہمیشہ کارپوریٹس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ ریاست میں ان کے یونٹس قائم کریں ۔ کے ٹی آر نے مینوفکچرنگ فسیلٹی کے قیام کے لئے تلنگانہ کا انتخاب کرنے پر مائیکرو میاکس کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ اس کے قیام کے بعد ایک مختصر وقت میں ایک تیزی کے ساتھ ترقی کرنے والی ریاست کے طور پر ابھری ہے اور حکومت ریاست کی ترقی اور اس کے عوام کی خوشحالی کیلئے عوامی خانگی شراکت پر بہت زیادہ توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اس پلانٹ کے قائم ہونے سے ریاست میں معاشی ترقی میں مدد ہوگی ۔ ریاست میں آئی ٹی آئی ، ڈپلومہ اور ڈگری انسٹی ٹیوٹس موجود ہیں جو اس شعبہ کیلئے درکار میان پاور فراہم کریں گے ۔ اس کے افتتاح کے موقع پر مسٹر راجیش اگروال ، معاون فاؤنڈر ، مائیکرو میاکس نے کہا کہ 2017 ء تک ہمارا مقصد ہندوستان کی پہلی اور بڑی انڈیجنیس فون مینوفکچرنگ کمپنی بننا ہے ۔ ہم حکومت تلنگانہ کے اس کے تعاون کیلئے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں کئی ترغیبات فراہم کئے ہیں ۔ حیدرآباد میں قائم کیا گیا یہ نیا پلانٹ نہ صرف ہائی ٹیک پراڈکٹس کا عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مینوفیکچرنگ یونٹ ہوگا بلکہ اس سے روزگار بھی فراہم ہوگا اور اس سے اس علاقہ کے مقامی شہریوں کو ہزاروں جابس بھی حاصل ہوں گے ۔ مزید معلومات کیلئے دیکھئے www.micromaxinfo.com ۔

TOPPOPULARRECENT