Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کے نتائج کی اجرائی JEE-2016

کے نتائج کی اجرائی JEE-2016

کے نتائج کی اجرائی JEE-2016
تلگو طلبہ کو 30فیصد رینکس کا حصول
حیدرآباد۔/12جون، ( سیاست نیوز) قومی سطح پر منعقدہ JEE-2016 اڈوانسڈ امتحانی نتائج آج جاری کردیئے گئے۔ اس مرتبہ JEE-2016 اڈوانسڈ امتحانات کے انعقاد کی ذمہ داری آئی آئی ٹی گوہاٹی کے تفویض کی گئی تھی اور آئی آئی ٹی گوہاٹی کی جانب سے ہی ان جے اے ای 2016 اڈوانسڈ امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ قومی سطح پر JEE-2016 اڈوانسڈ کے منعقدہ امتحانات میں جملہ 1.58 لاکھ طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ بالخصوص دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے ان امتحانات میں21ہزار طلباء و طالبات نے شرکت کی اور اس مرتبہ بھیJEE-2016 اڈوانسڈ امتحانات میں تلگو طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیت واہلیت کو ثابت کردکھایا ہے۔ اس طرح قومی سطح پر جے ای ای2016 اڈوانسڈ امتحانی نتائج کی روشنی میں تلگو طالب علم جیوتیش نے چوتھا مقام حاصل کیا اس کے علاوہ ابتدائی100رینکس میں زائد از 30 فیصد رینکس تلگو طلباء ہی نے حاصل کئے۔

TOPPOPULARRECENT