Thursday , November 15 2018
Home / تجارت / کے نقد منافع میں 21 فیصد کا اضافہ،تیسرے سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 66 کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیاSymphony Ltd

کے نقد منافع میں 21 فیصد کا اضافہ،تیسرے سہ ماہی میں کمپنی کا منافع 66 کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیاSymphony Ltd

حیدرآباد 11 فروری (پریس نوٹ) دنیا کی بڑی ایرکولر کمپنی Symphony Ltd کے نقد منافع میں مالیاتی سال 2017-18 ء کے تیسرے سہ ماہی میں 2016-17 کے مقابل 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو 66 کروڑ روپئے ہے۔ اس تیسرے سہ ماہی میں اس کمپنی کا سیل 217 کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیا جو 2016-17 ء کے تیسرے سہ ماہی کے مقابل 21 فیصد تک اضافہ ہے۔ بورڈ آف ڈائرکٹرس نے ان کے اجلاس میں تیسرے انٹرم ڈیویڈنڈ 50% کا اعلان کیا۔ 2017-18 ء کے نو مہینوں کے لئے اس کمپنی کا نقد منافع 141 کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیا جبکہ 2016-17 ء میں یہ 129 کروڑ روپئے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح اس میں 9% کا اضافہ ہوا۔

TOPPOPULARRECENT