Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر ‘ راہول گاندھی پر تنقید کرنے کے اہل نہیں ‘ کانگریس

کے ٹی آر ‘ راہول گاندھی پر تنقید کرنے کے اہل نہیں ‘ کانگریس

حیدرآباد 5 جون ( این ایس ایس ) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی جانب سے راہول گاندھی پر تنقید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تلنگانہ کانگریس کی ترجمان آر رمیا نے کہا کہ کے ٹی آر کا رتبہ راہول گاندھی پر تنقید کرنے جتنا نہیںہے ۔ انہوں نے کے ٹی آر کو خبردار کیا کہ وہ راہول گاندھی کے خلاف جیسی چاہیں تنقیدیں کرینگے تو کانگریس پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رمیا نے کہا کہ کے ٹی آر محض اس لئے وزیر بن سکے ہیں کیونکہ ان کے والد چیف منسٹر ہیں ۔ بصورت دیگر ان کا کوئی مقام نہیں ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کے ٹی آر نے تلنگانہ تحریک میں کیا رول ادا کیا ہے ؟۔

TOPPOPULARRECENT