Sunday , November 18 2018
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر نے بے سہارا بچوں کے ساتھ دیپاولی منائی

کے ٹی آر نے بے سہارا بچوں کے ساتھ دیپاولی منائی

ہیلپنگ ہینڈ ادارہ کو 12 لاکھ کا عطیہ
حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بے سہارا بچوں کے ساتھ دیپاولی کا تہوار مناتے ہوئے انسانی ہمدردی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے ہیلپنگ ہینڈس ہیومانیٹی ادارہ کو 12 لاکھ روپئے کا چیک بطور عطیہ پیش کیا۔ کے ٹی آر نے بے سہارا بچوں کے درمیان رہتے ہوئے نہ صرف ان کے ساتھ گھل مل گئے بلکہ ان میں مٹھائی اور پٹاخے تقسیم کیے ۔ کے ٹی آر کو اپنے درمیان دیکھ کر بچے بھی خوشی اور مسرت سے بے قابو ہوگئے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بے سہارا بچوں کے درمیان تہوار منانا ان کے لئے باعث فخر ہے۔ طویل عرصہ کے بعد یہ ان کیلئے حقیقی معنوں میں دیوالی ہے جس پر وہ مطمئن ہیں۔ انہوں نے ہیلپنگ ہینڈس ہیومانیٹی ادارہ کی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس طرح کے رضاکارانہ اداروں سے تعاون کریں۔ کے ٹی آر نے مستقبل میں ادارہ کو کسی بھی ضرورت کی صورت میں تعاون کا یقین دلایا۔

TOPPOPULARRECENT