Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر نے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کی سالانہ رپورٹ جاری کی

کے ٹی آر نے محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کی سالانہ رپورٹ جاری کی

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ کے وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس ، آئی ٹی ، بلدی نظم و نسق و شہری ترقی اور این آر ائی امور مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج یہاں ٹورازم پلازا پر محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کی سالانہ رپورٹ جاری کی ۔ ریاست تلنگانہ کے قیام کے تیسرے سال میں کے ٹی راما راؤ نے 2 جون کو یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے بعد محکمہ کی کارکردگی کی رپورٹ بھی جاری کی ۔ انہوں نے تلنگانہ انڈسٹرئیل ہیلت کلینک لمٹیڈ (TIHCL) کے لیے لوگو اور ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا جو کہ بند ہوئی مینوفکچرنگ ایم ایس ایم ایز کے احیاء اور ترقی کے لیے انڈسٹریز کا ایک قدم ہے ۔ جس کے لیے حکومت تلنگانہ ، حکومت ہند کی جانب سے مدد کی جائے گی ۔ مسٹر ایرم راجو نے اس اقدام کے اصل نکات سے واقف کروایا ۔ بعد ازاں بڑی ، اوسط ، چھوٹی اور مائیکرو انڈسٹریز کو ان کی کارکردگی کی اساس پر ایوارڈس پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وزیر انڈسٹریز کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ جی ایس ڈی پی میں تلنگانہ کی شرح ترقی 10.1% ہے جو سال 2016-17 میں قومی اوسط 7.1% کے مقابل کہیں زیادہ ہے ۔ اور قومی جی ڈی پی میں تلنگانہ کی معیشت کے حصہ میں 7 بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر جیش رنجن ، پرنسپال سکریٹری آئی اینڈ سی ڈپارٹمنٹ نے بھی مخاطب کیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT