Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر نے گورنر کو اپنے بیرونی دورہ سے واقف کروایا

کے ٹی آر نے گورنر کو اپنے بیرونی دورہ سے واقف کروایا

حیدرآباد 2 فبروری ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر آئی ٹی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے آج راج بھون میں گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی ۔ کے ٹی آر چونکہ بیرونی دورہ سے واپس ہوئے ہیں اس لئے اس ملاقات کو اہمیت حاصل رہی ۔ کے ٹی آر نے ڈاؤس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میںشرکت کی تھی اور انہوں نے کئی ممالک کا دورہ بھی کیا تھا ۔ کے ٹی آر نے جاپان ‘ کوریا ‘ ڈاوس اور دوبئی کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے آج ملاقات کرتے ہوئے گورنر کو اپنے بیرونی دورہ سے واقف کروایا ۔ وزیر نے گورنر کو عالمی معیار کی کمپنیوں سے ریاست میں ہونے والی امکانی سرمایہ کاری اور اعلی حکام سے اپنی ملاقاتوں سے بھی واقف کروایا ۔

TOPPOPULARRECENT