Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کا خاتون کارپوریٹرس کے ساتھ اجلاس

کے ٹی آر کا خاتون کارپوریٹرس کے ساتھ اجلاس

ہر اتوار کو ’’اپارٹمنٹ یا بستی درشن‘‘ پروگرام کا منصوبہ

امراوتی ۔ 26 اکتوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی خاتون کارپوریٹرس کا اجلاس طلب کیا۔ ہر اتوار کو ’’اپارٹمنٹ یا بستی درشن‘‘ کے نام سے نیا پروگرام شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ 28 اکتوبر کو ٹی آر ایس کے کارپوریٹرس سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا۔ کے ٹی آر نے بیگم پیٹ کیمپ آفس میں آج جی ایچ ایم سی کی خاتون کارپوریٹرس کے ساتھ اجلاس طلب کیا اور انہیں حکومت کے پروگرامس اور ویژن سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی میں ٹی آر ایس کو مکمل اکثریت حاصل ہے۔ شہر کی ترقی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ نظم و نسق میں آسانی کیلئے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھا گیا ہے۔ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے حکومت سنجیدہ ہے۔ چند مسائل کے مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فلاحی اسکیمات کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے اور ان میں شعور بیدار کرنے کیلئے کارپوریٹرس سرگرم رول ادا کریں۔ ہر اتوار کو اپارٹمنٹ یا بستی درشن کے نام سے نئے پروگرام کا آغاز کریں۔ شہر حیدرآباد میں برقی کی سربراہی، لا اینڈ آرڈر کی برقراری اور پانی کی سربراہی کے معاملے میں عوام سے مثبت ردعمل حاصل ہورہا ہے۔ خاتون کارپوریٹرس نے شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ جی ایچ ایم سی بھاری تعداد خواتین کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اس کا سارا اعزاز کے ٹی آر کو جانا ہے۔ خاتون کارپوریٹرس کا اجلاس طلب کرتے ہوئے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے پر انہوں نے وزیر بلدی نظم و نسق سے اظہار تشکر کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ شہر حیدرآباد کو گلوبل سٹی کے طرز پر ترقی دینے کیلئے حکومت خصوصی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے کام کررہی ہے۔ ان کاموں میں حصہ دینے بننے کا خاتون کارپوریٹرس کو مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT