Monday , May 21 2018
Home / Top Stories / کے ٹی آر کو دہلی میں لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ کی پیشکشی

کے ٹی آر کو دہلی میں لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ کی پیشکشی

حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیات پردیپ سنگھ نے دہلی میں منعقد ہ بزنس ورلڈ پانچویں اسمارٹ سٹیز کی کانفرنس میں ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ کو بزنس ورلڈ لیڈر آف دی ایر کا ایوارڈ پیش کیا۔ ایوارڈ تقریب میں ٹی آر ایس کے ارکان پارلیمنٹ کے کویتا، کنڈا ویشویشوررا ریڈی بھی موجود تھے۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ شہری علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سنجیدہ کام کررہے ہیں۔ تین سال قبل تلنگانہ میں برقی کی قلت پائی جاتی تھی ، صنعتی شعبہ ، زرعی سیکٹر اور گھریلو صارفین کو برقی مسائل کا سامنا تھا۔ تاہم ٹی آر ایس کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد صرف 6 ماہ میں برقی بحران پر قابو پالیا گیا۔ یکم جنوری 2018 سے زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہی کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ سارے ہندوستان میں زرعی شعبہ کو 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے والی ریاستوں میں تلنگانہ سرفہرست ہوگی۔ 3 ہزار میگا واٹ سولار برقی تیار کی جارہی ہے۔ ریاست کے ہر گھر کو نلوں کے ذریعہ صاف ستھرا پانی سربراہ کرنے کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی وزیرکے ٹی آر نے آج دہلی میں مصروف ترین دن گذارا۔ دہلی پہنچتے ہی انہوں نے مرکزی وزراء ارون جیٹلی، سریش پربھو اور نیتی آیوگ کے وائس چیرمین راجیو کمار، سی ای او امیتابھ کانت سے ملاقات کرتے ہوئے ریاست کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

TOPPOPULARRECENT