Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / کے ٹی آر کو روس میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کی دعوت

کے ٹی آر کو روس میں بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کی دعوت

حیدرآباد 7 اپریل ( این ایس ایس ) وزیر آئی ٹی مسٹر کے ٹی راما راؤ کو بیرونی ممالک سے آئی ٹی ‘ تجارت وغیرہ پر منعقد ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنسوں سے خطاب کیلئے دعوت نامے مل رہے ہیں۔ آج انہیں روس میں ہونے والی ایسی ایک کانفرنس سے خطاب کا دعوت نامہ موصول ہوا ۔ سنٹ پیٹرس برگ روس میں 24 تا 26 مئی عالمی سطح کی ایک بزنس چوٹی کانفرنس منعقد ہونے والی ہے اور کے ٹی آر کو اس سے خطاب کی دعوت موصول ہوئی ہے ۔ انہیں روس میں ورلڈ اکنامک فورم کانفرنس سے بھی خطاب کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ وزیر آئی ٹی کو انٹرنیشنل بزنس میٹنگ سنٹ پیٹرس برگ روس سے خطاب کرنے کی دعوت دی گئی ہے ۔ اس کانفرنس میں بڑے تاجر ‘ صنعتی قائدین اور بڑی کمپنیوں کے حکام خطاب کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT