Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کو میڈیا ادارہ’بزنس ورلڈ ‘ کا ’لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ‘

کے ٹی آر کو میڈیا ادارہ’بزنس ورلڈ ‘ کا ’لیڈر آف دی ایئر ایوارڈ‘

حیدرآباد۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ سرکردہ میڈیا ادارہ ’’بزنس ورلڈ‘‘ کی طرف سے رواں سال کیلئے ’’لیڈر آف دی ایئر‘‘ ایوارڈ کے فاتح قرار دیئے گئے ہیں۔ انہیں کمزور طبقات کیلئے ڈبل بیڈروم گھروں کی تعمیر، شہری علاقوں کو سرسبز بنانے، ہریتا ہرم پروگرام اور دیگر ترقیاتی کاموں پر عمل آوری پر اس ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت میں 20 ڈسمبر کو منعقد شدنی پانچویں قومی اسمارٹ سٹی کانفرنس میں انہیں یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ کے ٹی آر جو وزیر بلدی نظم و نسق بھی ہیں، اپنی ریاست اور حکومت کو ایک اور ایوارڈ بھی دِلا رہے ہیں جو شہری علاقوں میں عوام کو بہترین بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT