Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کو نیشنل ٹیچرس کانگریس میں شرکت کی دعوت

کے ٹی آر کو نیشنل ٹیچرس کانگریس میں شرکت کی دعوت

حیدرآباد ۔ 14 اگست (این ایس ایس) وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی و این آر آئی امور کے ٹی راماراؤ کو 23 تا 25 ستمبر پونے، مہاراشٹرا میں منعقد ہونے والی نیشنل ٹیچرس کانگریس سے مخاطب کرنے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ پونے کے ایم آئی ٹی اسکول آف گورنمنٹ کی جانب سے اس نیشنل کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ این ٹی سی کی منیجنگ کمیٹی نے تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و این آر آئی  امور کو ایک دعوت نامہ دیا ہے جبکہ اس نیشنل کانفرنس میں 8 ہزار مندوبین شرکت کریں گے جن میں لکچررس، پروفیسرس اور دوسرے شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس ایونٹ میں دانشور، ماہرین تعلیم، سبجیکٹ ماہرین حصہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT