Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / کے ٹی آر کی امریکی فارما کمپنی عہدیداروں سے ملاقات

کے ٹی آر کی امریکی فارما کمپنی عہدیداروں سے ملاقات

تلنگانہ میں سرمایہ کاری کی ترغیب ، مختلف امور پر تبادلہ خیال
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : تلنگانہ کے وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے ، جو ریاست میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے امریکہ کے ایک ہفتہ طویل دورہ پر ہیں ، وہاں آج بڑی فارما کمپنیوں جیسے جے اینڈ ٹی ، میرک کے اہم ایگزیکٹیوز سے ملاقات کی ۔ کے ٹی آر نے جے اینڈ ٹی گلوبل فارما کے چیرمین ڈاکٹر پال اسٹوفلس کے ساتھ میٹنگ کی اور میڈیکل ڈیوائسیس فارما مینوفکچرن ، اختراع اور جے لیابس پر تبادلہ خیال ، ریاستی حکومت کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں یہ بات کہی گئی ۔ انہوں نے میرک کے ایگزیکٹیو وائس پریسیڈنٹ اور صدر مینو فکچرنگ ایس چٹوپادھیائے سے ملاقات کی اور تلنگانہ میں ایک سنٹر آف ایکسلینس کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔ راما راؤ نے کل امریکہ میں ہندوستان کے کارگذار سفیر ترن جیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی اور ہندوستان اور امریکہ کے باہمی دلچسپی کے امور اور بزنس کو آسان بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ حیدرآباد میں امریکی قونصل جنرل کی حیثیت سے نئی مقرر کی گئیں کیتھرائن بی ہڈا نے وزیر موصوف سے ملاقات کی اور جب وہ اس عہدہ کا جائزہ لیں گی تو ان کی ترجیحات سے انہیں واقف کروایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT